اسلام آباد ہائیکورٹ بینچ نے لاہورمیں(ن)لیگ کے دفترپرچھاپے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت کی۔دوران سماعت (ن)لیگ کے دفترپر چھاپہ مارنےوالااسسٹنٹ ڈائریکٹرایف آئی اے کاملزم نکلا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرایف آئی اے اعجازشیخ کیخلاف 2016میں مقدمہ درج ہواتھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہورمیں(ن)لیگ کے دفترپرچھاپے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پراسلام آبادہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے سماعت کی۔(ن)لیگ کے وکیل نے ایف آئی آرکی کاپی عدالت پیش کردی ۔
اس دوران انکشاف ہوا کہ چھاپہ مارنے والاایف آئی اے کااسسٹنٹ ڈائریکٹر خودملزم نکلا۔اعجازشیخ پرعدالت میں ملزم کے حق میں جھوٹابیان دینے کاالزام ہے اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرایف آئی اے اعجازشیخ کیخلاف 2016میں مقدمہ درج ہواتھا۔
ن لیگ کے وکیل کاکہنا تھاکہ اعجازشیخ خودایف آئی اے کاملزم ہے اورکیس میں تفتیشی لگایاگیا۔عدالت نے کہا کہ تفتیشی کاجواب آنے پردیکھتے ہیں۔
اسلام آبادہائیکورٹ نے جج ارشدملک ویڈیوکیس کے تفتیشی افسرکوطلب کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے واجدضیاکوبھی نوٹس جاری کردیاہے۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت سے پہلے تحریری جواب جمع کرائیں۔اسلام آبادہائیکورٹ نے سماعت ایک ہفتے کیلیے ملتوی کردی۔