رانا ثنااللہ نے گزشتہ روز چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر اور دیگر افسران کو دھمکیاں دیں، اندراج مقدمہ کیلیے ہدایت کردی گئی، فواد چوہدری
رانا ثنااللہ نے گزشتہ روز چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر اور دیگر افسران کو دھمکیاں دیں، اندراج مقدمہ کیلیے ہدایت کردی گئی، فواد چوہدری

راناثنا اللہ آسمان سے گرے کجھور میں اٹک گئے

حکومت نے نیب کو بھی راناثنا اللہ کے پیچھے لگا دیا،نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں سابق صوبائی وزیر راناثنا اللہ کوآج طلب کرلیا۔

رانا ثناءاللہ کے خلاف نیب نے آمدن سے زائداثاثوں پر تفتیش کا آغازکر دیاہے ، ذرائع کے مطابق نیب نے رانا ثنا اللہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کے لیے آج طلب کرلیا ہے، رانا ثنا اللہ کو دوپہر3 بجے نیب لاہورآفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ن لیگی رہنما کے خلاف فیصل آباد میں انڈر پاس کا نقشہ تبدیل کروانے کے الزام پر تحقیقات بھی شروع کی گئی ہیں۔نیب کا الزام ہے کہ سابق وزیرقانون پنجاب نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے فیصل آباد میں انڈر پاس کا نقشہ تبدیل کرواکہ من پسند افراد کو فائدہ پہنچایا۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ رانا ثناءاللہ حال ہی میں منشیات سمگلنگ کیس میں پانچ ماہ سے زائد جیل میں رہے تاہم چند دن قبل ہی ان کی ضمانت منظور ہوئی تھی اور وہ جیل سے رہا ہوئے ۔

وفاقی وزیر شہریارآفریدی کو بھی رانا ثناءاللہ کی رہائی پرعوامی رد عمل کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وضاحت بھی کی تھی ۔