آرمی چیف نے خطے میں ہائبرڈ خطرات سے موثر طور پر نمٹنے پر زور دیا ۔فائل فوٹو
آرمی چیف نے خطے میں ہائبرڈ خطرات سے موثر طور پر نمٹنے پر زور دیا ۔فائل فوٹو

پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظر عام پر آگیا

آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حکومتی بل کی کاپی سامنے آگئی، جس کے مطابق اس بل کو پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2020ء کا نام دیا گیا ہے۔

بل کی موصول ہونے والی کاپی کے مطابق بل میں آرمی ایکٹ میں ایک نئے چیپٹرکا اضافہ کیا گیا ہے، اس نئے چیپٹرکوآرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس کی تعیناتی کا نام دیا گیا ہے۔

بل میں آرمی چیف کی تعیناتی کی مدت 3 سال مقررکی گئی ہے،آرمی چیف کی مدتِ ملازمت پوری ہونے پرانہیں 3 سال کی توسیع دی جا سکے گی۔

بل میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کی نئی تعیناتی یا توسیع وزیرِاعظم کی مشاورت پرصدرکریں گے، وزیرِ اعظم کی ایڈوائس میں وسیع تر قومی مفاد اور ہنگامی صورتِ حال کا تعین کیا جائے گا۔

بل کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی، دوبارہ تعیناتی اورتوسیع عدالت میں چیلنج نہیں کی جا سکے گی، ریٹائر ہونے کی عمر کا اطلاق آرمی چیف پر نہیں ہو گا۔

بل میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج، ایئر فورس اور نیوی سے 3 سال کے لیے چیئرمین جوائنٹ چیفس کو تعین کیا جائے گا، چیئرمین جوائنٹ چیفس کی تعیناتی بھی وزیرِ اعظم کی مشاورت پرصدرکریں گے۔