امریکہ کی جانب سے ایرانی پاسداران انقلاب کے چیف جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد بغداد میں امریکی سفارتخانے نے عراق میں موجود اپنے تمام شہریوں کو فوری طورپرملک چھوڑنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔
امریکی سفارتخانے نے قاسل سلیمان کے قتل کے بعدپیدا ہونے والی کشیدگی کے پیش نظراپنے تمام شہریوں کو عراق چھوڑنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اورکہاہے کہ ” امریکہ کے تمام شہری فوری طور پر ممکنہ فلائٹس پرعراق سے نکل جائیں یا زمینی راستے سے دوسرے ممالک میں چلے جائیں ۔“بغداد میں امریکی سفارتخانے کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ قاسم سلیمانی کے قتل پرایرانی سپریم لیڈر نے بیان جاری کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کااعلان کیا اور ساتھ ہی بدلہ لینے کا بھی اعلان کر دیا ۔