امریکی ڈرون حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد عراقی فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
عراقی فوج قیس الغزالی کے کمانڈر نے اپنی فوج کو ہائی الرٹ کیا ہے۔عراقی کمانڈر کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی فوج کی موجودگی کا جلد خاتمہ ہو گا، فوج آنے والی جنگ اوراس میں جیت کے لیے تیارہو جائے۔
انہوں نے کہا کہ عراق کا کمانڈر ابو المہدی کا خون عراق میں امریکی فوج کی موجودگی کا جلد خاتمہ کرے گا۔دوسری جانب امریکہ نے اپنے شہریوں کو فوری طورپرعراق چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔