نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے انسانی حقوق و عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے انسانی حقوق و عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائے۔پاکستان

پاکستان کی جانب سے قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں ہلاکت پر تشویش کا اظہارکیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو مشرقِ وسطیٰ میں ہونے والی حالیہ پیشرفت پرگہری تشویش ہے، اس کے باعث خطے میں امن اور استحکام کو خطرات لا حق ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق خود مختاری اورعلاقائی سالمیت بنیادی اصول ہے اور اس کا احترام کیا جانا چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ یکطرفہ کارروائیوں اور طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائے۔ فریقین کو چاہیے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں ، کشیدگی کو کم کرنے کیلیے روابط بہتر بنائیں اور معاملات کو سفارتی ذرائع سے اقوام متحدہ کے چارٹراورعالمی قوانین کی روشنی میں حل کریں۔

یاد رہے کہ امریکہ نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب عراق کے دارالحکومت بغدارکے ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ کیا تھا جس میں ایران کی پاسداران انقلاب کی ذیلی تنظیم قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی بھی مارے گئے تھے۔