مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کیس کااوپن ٹرائل ہوناچاہیے،جھوٹے مقدمے پرحکومت ایکسپوزہورہی ہے، ویڈیو پیش کرنے تک فردجرم قبول نہیں کریں گے،اگرکوئی ویڈیوموجودہے توعدالت میں پیش کریں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خوف میں مبتلا ہے ،وہ ویڈیو کہاں ہے جس کے بارے میں حکومت ہر جگہ بات کرتی رہی ہے،شہریار آفرید ی نے کہا کہ ان کے پاس ویڈیو ہے اب ان سے ہم برآمد کرائیں گے،انہوں نے کہا کہ کیس کا اوپن ٹرائل ہونا چاہیے،ویڈیو حکومت کا پردہ چاک کر دے گی ۔
رانا ثنا اللہ کامزیدکہناتھا کہ ویڈیو پیش کرنے تک فرد جرم قبول نہیں کریں گے،جھوٹے مقدمے پر حکومت بے نقاب ہو رہی ہے، پوری دنیا اورعوام کو کنفیوز کرنے کیلیے دھوکہ دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے پیغام بھیجا ہے،نوازشریف کے پیغام میں سیاسی جماعتوں اورپارلیمنٹ کی عزت ہے،پیغام کے مطابق پارلیمانی طریقہ کاراختیار کیا جائےگا
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہائیکورٹ نے ضمانت پر یہ لکھ دیا کہ یہ انتقامی کارروائی ہے،500سول پولیس اہل کار کھڑے کرنے کی کیا ضرورت ہے۔