ننکانہ صاحب واقعے اوربھارت میں اقلیتوں پرحملوں میں بہت فرق ہے۔فائل فوٹو
ننکانہ صاحب واقعے اوربھارت میں اقلیتوں پرحملوں میں بہت فرق ہے۔فائل فوٹو

آر ایس ایس کے غنڈے مسلمانوں کو سرعام قتل کررہے ہیں۔وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ مودی کا آر ایس ایس نظریہ اقلیتوں پر ظلم و ستم کی حمایت کرتا ہے،آر ایس ایس کے غنڈے مسلمانوں کو سرعام قتل کررہے ہیں،ننکانہ صاحب واقعے اوربھارت میں اقلیتوں پرحملوں میں بہت فرق ہے، ننکانہ واقعہ پرحکومت،پولیس اورعدلیہ زیرو ٹالرنس دکھائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ ننکانہ صاحب میں پیش آنے والاواقعہ میرے ویژن کےخلاف ہے، ننکانہ صاحب واقعے اوربھارت میں اقلیتوں پرحملوں میں بہت فرق ہے، ننکانہ واقعہ پرحکومت،پولیس اورعدلیہ زیرو ٹالرنس دکھائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ مودی کا آر ایس ایس نظریہ اقلیتوں پر ظلم و ستم کی حمایت کرتا ہے،مودی حکومت آر ایس ایس نظریے کے تحت مسلمانوں کو نشانہ بنارہی ہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس کے غنڈے مسلمانوں کو سرعام قتل کررہے ہیں،آرایس ایس کے گروہ مسلمانوں پرحملہ آورہورہے ہیں، حملہ آوروں کو مودی حکومت اوربھارتی پولیس کی حمایت اورسرپرستی حاصل ہے۔