سردیوں میں گیس ہیٹر اور گیزر استعمال کرنے والے صارفین کیلیے بجلی کے فی یونٹ میں 7روپے تک ریلیف دیا جائے گا۔فائل فوٹو
سردیوں میں گیس ہیٹر اور گیزر استعمال کرنے والے صارفین کیلیے بجلی کے فی یونٹ میں 7روپے تک ریلیف دیا جائے گا۔فائل فوٹو

صحافتی دلالوں کو بے نقاب کرنا سب کا فرض ہے۔فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے شادی کی تقریب کے دوران ایک مرتبہ پھر صحافی کو تھپڑمار دیا ہے اور اس مرتبہ سینئر صحافی مبشر لقمان پر ہاتھ اٹھایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مبشر لقمان کو تھپڑمارنے کے بعد فواد چوہدری نے ٹویٹرپر پیغام جاری کیا اور صحافی کیلئے نہایت غیر مناسب الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔

فوا د چوہدری کا کہناتھا کہ ”مبشر لقمان جیسے لوگوں کا صحافت سے کوئی تعلق نہیں ، یہ وہ طوائفیں ہیں جوصحافت میں گھس گئی ہیں، ایسے صحافتی دلالوں کو بے نقاب کرنا سب کا فرض ہے۔“

فواد چوہدری پی ٹی آئی کی دیگر سینئر قیادت کے ہمراہ لاہور میں رکن اسمبلی محسن لغاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شریک تھے اور اس موقع پر وہ جہانگیر ترین ، اسحاق خاکوانی کے ساتھ گفتگو میں مصروف تھے اور اتنی دیر میں وہاں مبشر لقمان بھی پہنچے ۔

فواد چوہدری اور مبشر لقمان کے دوران وہاں تلخ کلامی ہوئی اور پھر فواد چوہدری نے تھپڑ دے مارے اور پھر دونوں گتھم گتھا ہو گئے تاہم وہاں موجودشخصیات نے دونوں کو ایک دوسرے سے چھڑایا اور معاملے کو ٹھنڈا کیا۔