ڈسٹرکٹ بارکے رکن اور تحریک انصاف کے رہنما ظفراقبال مغل ایڈووکیٹ نیب حراست میں انتقال کرگئے۔ مرحوم پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پرانتخاب میں بھی حصہ لے چکے تھے۔
لیہ سے تعلق رکھنے والے مرحوم وکیل کو گزشتہ کئی ماہ قبل جعلی ہاؤسنگ اسکیم کیس میں نیب نے حراست میں لیا تھا۔ نیب نے مرحوم ایڈووکیٹ ظفر مغل سمیت 14 افراد کے خلاف گزشتہ ماہ ہی ریفرنس داخل کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق 86 دن تک نیب کی حراست میں رہنے والے ظفر اقبال مرحوم ایڈوکیٹ کو چار دن قبل طبیعت زیادہ خراب ہونے پرنشتراسپتال ملتان منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ مرحوم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں تھے۔
مرحوم پر لیہ میں 254 کنال پرنان رجسٹرڈ ویو ہاؤسنگ کالونی بنانے کا الزام تھا۔ انہیں ان کے پارٹنر رضا ملک کے ہمراہ گیارہ اکتوبرکوگرفتار کیا گیا تھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے مرحوم اوردیگر پر ریفرنس گزشتہ ماہ دائر کیا تھا۔ نیب عدالت ملتان میں اس کی پیشی کے لیے 17 جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ڈسٹرکٹ بار کے رکن ظفر مغل ایڈووکیٹ مرحوم کے ورثا نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے۔