چاند گرہن پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔فائل فوٹو
چاند گرہن پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔فائل فوٹو

رواں سال کا پہلا چاند گرہن 10اور11جنوری کو ہوگا

محکمہ موسمیات نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ رواں سال کا پہلا چاند گرہن 10اور 11 جنوری کی درمیانی شب کو ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ چاند گرہن پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں دیکھا جا سکے گا،چاند گرہن رات دس بج کر8 منٹ پر شروع ہو گا جبکہ چاند کو مکمل گرہن 12 بج کر 10 منٹ پر لگے گا جورات دو بج کر11 منٹ پر ختم ہو گا۔

یاد رہے کہ ا س قبل گزشتہ سال کا آخر ی سورج گرہن 26 دسمبر کو ہوا جس کا نظارہ پوری دنیا میں دیکھا گیا جس کا دورانیہ چھ گھنٹے تک رہا ۔ سورج گرہن کے موقع پر رنگ آف فائر بھی دیکھنے میں آیا۔