فاقی وزیر فوادچوہدری نے کہاہے کہ پی ٹی اے اور ادارے سیاستدانوں کی کردار کشی کانوٹس نہیں لیتے، عدالتوں کی اپنی باری آتی ہے تو فوری نوٹس لیاجاتا ہے ،حکومت اوراپوزیشن کومل کر اس معاملے کاادراک کرناچاہیے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ میڈیا میں سیاستدانوں کا معاملہ آتا ہے تو کوئی نوٹس نہیں لیتا، نہ پی ٹی اے اور نہ ایف آئی اے اس کا نوٹس لیتی ہے،عدالتوں پر جب بات آتی ہے تو بڑی تیز ی سے نوٹس لیا جاتا ہے لیکن جو لوگ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بیٹھے ہوئے لوگ ہیں ۔ ان کی بھی کوئی عزت ہے ۔
فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ اس حوالے سے ایک اسپیشل کمیٹی بنائی جائے جو میڈیا سے متعلق قوانین کا جائزہ لے کہ ان پرعمل درآمد کیوں نہیں ہورہا؟انہوں نے کہا کہ یوٹیوب چینلز کی بلانازل ہوگئی ہے ، کسی کی ذاتی زندگی کومتاثر کرنے کی کوشش نہیں کرنے چاہیے۔
ان کا کہناتھاکہپی ٹی اے اور ادارے سیاستدانوں کی کردار کشی کانوٹس نہیں لیتے، عدالتوں کی اپنی باری آتی ہے تو فوری نوٹس لیاجاتا ہے ۔اینکر سے کہاہے کہ شائد آپ کے گھر میں مائیں بہنیں نہیں ہیں۔حکومت اوراپوزیشن کومل کر اس معاملے کاادراک کرناچاہیے ۔