زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔فائل فوٹو
زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔فائل فوٹو

پاکستان ایئر فورس کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ۔دونوں پائلٹ شہید

میانوالی ایئر بیس کے قریب پاکستان ایئر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیاہے جس میں دونوں پائلٹس کے شہید ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ایئر فورس کا طیارہ ایئر بیس پر لینڈنگ کی تیاری کر رہا تھا کہ اس دوران اس میں ممکنہ طورپرکوئی فنی خرابی پیش آئی جس کے باعث یہ لینڈنگ کے دوران کریش کرگیا۔

۔ پاکستان ایئر فورس کے تربیتی طیارے ایف ٹی 7 میں پائلٹ اسکوارڈن لیڈرحارث بن خالداورفلائنگ افسرعبادالرحمن تھے ۔ اطلاعات ہیں کہ کریش لینڈ نگ کے باعث طیارے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس شہید ہو گئے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرامدادی کارروائیوں کا آغازکردیاہے،پاک فضائیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلیے بورڈ تشکیل دیدیاہے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایف ٹی7 طیارہ معمول کی تربیتی پروازپرتھا،

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مارچ 2017 میں بھی میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا۔