جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیر بھارتی فوج کا قبرستان ضرور بنے گا۔
منصورہ میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب اس ملک کو منظم جدوجہد و انقلاب کی ضرورت ہے، ہمیں دشمن سے کشمیر کو آزاد کرانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا ماننا ہے کہ سکون قبر میں ملے گا میں لیکن میں کہتا ہوں سکون دنیا میں بھی حاصل ہو سکتا ہے۔
سراج الحق نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قوم کو مایوس کررہی ہے، یہ پیغام دے رہے ہیں کہ کبھی بھی پاکستان پرسکون نہیں بنے گا لیکن میں انہیں بتا دوں کہ ہم خوشحال پاکستان بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں بھارتی آرمی چیف کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہم آج بھی سومنات کو پاش پاش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نے مجبوریوں کا ساتھ دیا، ہر روز ایک این آر او اسلام آباد میں نظرآتا ہے، نیب قوانین تبدیلی کے بل میں بھی این آراو موجود ہے۔