بہت اچھے ماحول میں بریفنگ دی گئی،فائل فوٹو
بہت اچھے ماحول میں بریفنگ دی گئی،فائل فوٹو

وزیر خارجہ شاہ محمود سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے مصالحتی کوششوں کا آغازکردیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سیکریٹری خارجہ سہیل محمودقریشی اور وزارت کے دیگر سینئر حکام کے ہمراہ ایران کے ایک روزہ دورے کے بعد سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے۔

سفیرِ پاکستان راجہ علی اعجاز، سعودی وزارتِ خارجہ کے ڈی جی پروٹوکول عبداللہ ال راشد سمیت سفارتخانے کے اعلیٰ حکام کی جانب سے رائل ائیرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کے دورے کا بنیادی مقصد خطے میں ہونے والی کشیدگی کو کم کرنا ہے۔ سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات میں امریکا، ایران کشیدگی سمیت علاقائی امن واستحکام کے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

س سے قبل وزیر خارجہ گزشتہ روز تہران پہنچے تھے جہاں ان کی آج ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ جواد ظریف کے ساتھ اہم ملاقاتیں ہوئیں۔

ان ملاقاتوں میں خطے میں حالیہ تناؤ کے خاتمے کیلیے مشترکہ کوششوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پروزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں جن کو ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے بہت اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں کسی ملک کے خلاف جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔