بلوچستان ہائیکورٹ نے اغوا میں معاونت کیس میں سینیٹر سرفرازبگٹی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست منظورکرلی ہے۔
کوئٹہ ہائیکورٹ کی جانب سے سرفراز بگٹی کی ضمانت کی درخواست منظورکرتے ہوئے سرفرازبگٹی کو تین لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن کورٹ نے بلوچستان کے سابق وزیرِ داخلہ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر سرفراز بگٹی کو گرفتارکرنے کا حکم دیتے ہوئے سرفراز بگٹی کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی تھی۔
بلوچستان کے سابق وزیر داخلہ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر سر فراز بگٹی کے خلاف 10سالہ بچی ماریہ علی کو7دسمبر 2019ء کو فیملی کورٹ سے اپنے ہمراہ لے جانے کا مقدمہ درج کیا گیاتھا۔