ایئرمارشل احمر شہزاد لغاری پاک فضائیہ میں مختلف عہدوں پرفائز رہے۔فائل فوٹو
ایئرمارشل احمر شہزاد لغاری پاک فضائیہ میں مختلف عہدوں پرفائز رہے۔فائل فوٹو

ایئر مارشل احمر شہزاد لغاری پاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر

حکومت پاکستان نے ایئر مارشل احمر شہزاد لغاری کو پاک فضائیہ کا نائب سربراہ مقرر کردیا ہے۔

ایئر مارشل احمر شہزاد لغاری نے نومبر 1984 میں پاکستان ایئر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

آپ چیف پراجیکٹ ڈائریکٹر (فالکن) اور ڈائریکٹر جنرل پروجیکٹس کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

ایئر مارشل احمر شہزاد لغاری جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز چکلالہ میں بحیثیت ڈائریکٹر جنرل لاجسٹکس اور پاکستان ایئروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کے چئیرمین بھی تعینات رہے۔

پاک فضائیہ کے نئے نائب سربراہ کمبیٹ کمانڈر اسکول، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج برطا نیہ سے فارغ التحصیل ہیں۔

ایئر مارشل احمر شہزاد لغاری کو پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر تمغہ امتیاز(ملٹری)، ستارۂ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ امتیاز (ملٹری) اور لِجن آف میرٹ (امریکہ) سے نوازا گیا۔