آئی جی سندھ کی تبدیلی کے معاملے پروفاقی حکومت نے سندھ حکومت کے خط کا جواب دیدیا
وفاق کا جواب میں کہناہے کہ سندھ حکومت کی درخواست پرغورجاری ہے،حتمی فیصلے تک کلیم امام عہدے پر کام کرتے رہیں گے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کے مطابق آئی جی سندھ کی تبدیلی کے حوالے سے وفاق نے سندھ حکومت کے خط کاجواب دیدیا، خط میں کہاگیاہے کہ سندھ حکومت کی درخواست پرغورجاری ہے
خط میں کہا گیا ہے کہ حتمی فیصلے تک کلیم امام عہدے پر کام کرتے رہیں گے ۔خط میں مزید کہا گیاہے کہ فیصلے تک ایڈیشنل آئی جی کو چارج نہیں دیا جاسکتا۔