اتحادیوں کی جانب سے تحفظات پر تحریک انصاف پریشان ہو گئی،پی ٹی آئی نے حکومت بچانے کیلیے مسلم لیگ ن کے ناراض ارکان سے رابطوں کافیصلہ کیاہے جس کا ٹاسک جہانگیرترین کو دیدیاگیا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اتحادیوں کی جانب سے تحفظات پر تحریک انصاف پریشان ہو گئی،اسمبلی میں عددی برتری رکھنے کیلیے پنجاب میں بھی کوششوں کاآغازکردیاگیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن کے ناراض ارکان سے رابطے کرنے کافیصلہ کیاہے،ن لیگ کے ناراض ارکان سے رابطوں کا ٹاسک جہانگیرترین کے سپردکردیاگیا،ذرائع کاکہنا ہے کہ ن لیگی ارکان کو ساتھ ملا کر پنجاب اسمبلی میں بھی عددی برتری مستحکم کی جائے گی۔