طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ایکسرے کیے گئے۔فائل فوٹو
طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ایکسرے کیے گئے۔فائل فوٹو

ان ہائوس تبدیلی غیرقانونی ہے نہ غیرسیاسی۔شہباز شریف

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے، ایسی صورتحال میں ان ہائوس تبدیلی غیرقانونی ہے نہ غیرسیاسی۔

ایک بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، آٹا اور گندم قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ قیمت آٹے کی ہے اور مل بھی نہیں رہا جبکہ میاں نواز شریف کے زمانہ میں گندم ریکارڈ پیدا ہوتی تھی بلکہ ہم برآمد کرتے تھے۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف کا علاج جاری ہے، اللہ ان کو صحت دے، میرے اور مریم نواز کیخلاف ریفرنس نیب اور نیازی گٹھ جوڑ ہے۔

علاوہ ازیں ایک اور بیان میں شہباز شریف نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قوم کو بتایا جائے گندم کا سٹاک کہاں گیا، ملک میں آٹے کی قیمت میں اضافے کی کیا وجوہات ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی لائو لشکر کے بغیر عام آدمی کے طورپر بازار جائیں تاکہ انہیں آٹے دال کا بھائو معلوم ہو سکے۔

شہباز شریف نے استفسار کیا کہ ملک میں آٹے کی قیمت میں اضافے کی کیا وجوہات ہیں، قوم کو اس بحران کے اصل حقائق کے بارے میں بتایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی، گیس، گندم، ترقیاتی کاموں سمیت ہر شعبے کی تنزلی اور قوم کی مشکلات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتاہے۔وزیراعظم، وزیر خوراک اور اس بحران کے ذمے داران غائب ہیں،عوام کو لوٹا جا رہا ہے اور حکومت کی آنکھیں بند ہیں۔