صدر مملکت آٹے کے سنگین بحران سے لا علم نکلے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ آٹے کے بحران کا علم نہیں، لیکن پتہ ہونا چاہیے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی کے قومی ادارہ صحت برائے اطفال اور قومی ادارہ برائے امراض قلب کا اچانک دورہ کیا، صدر نے ہسپتالوں کے مختلف وارڈز میں انتظامات کا جائزہ لیا اورایک ہی بسترپر متعدد مریضوں کی موجودگی پرتشویش کا اظہارکیا۔صدر نے تسلیم کیا کہ مہنگائی میں کمی کے دعوے خرانے کی صورتحال کو دیکھے بغیر کیے گئے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا عدالتی احکامات پر ہسپتال وفاق کے پاس جا رہے ہیں، قومی ادارہ امراض اطفال میں مزید انکیو بیٹرز کی ضرورت ہے، قومی ادارہ برائے اطفال میں مزید بستروں کی ضرورت ہے،ایک ایک بستر پر4 سے 5 بچے موجود ہیں.
قومی ادارہ امراض اطفال کی موجودہ عمارت میں توسیع کی گنجائش نہیں، ادارہ امراض اطفال کے توسیعی منصوبے کی متبادل تجاویز دی گئی ہیں۔