اجلاس کی سائیڈ لائنزپروزیراعظم کی مختلف عالمی رہنماﺅں سے ملاقاتیں ہوں گی۔فائل فوٹو
اجلاس کی سائیڈ لائنزپروزیراعظم کی مختلف عالمی رہنماﺅں سے ملاقاتیں ہوں گی۔فائل فوٹو

عمران خان اور ٹرمپ کی ملاقات طے پا گئی

پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت اور وہاں کی مصروفیات کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ڈیووس سوئٹزر لینڈ میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم میں21 سے 21 جنوری تک شرکت کریں گے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان خصوصی سیشن سے خطاب کریں گے ، وہ ’پاکستان اسٹریٹجی ڈائیلاگ ‘ کے موقع پرمختلف عالمی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوزاورمالکان سے بھی خطاب کریں گے۔

اجلاس کی سائیڈ لائنز پر وزیر اعظم کی مختلف عالمی رہنماﺅں سے ملاقاتیں ہوں گی جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شامل ہیں۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان عمران خان کے جولائی 2019 میں کیے گئے دورہ امریکہ کے بعد سے یہ تیسری ملاقات ہوگی۔

ورلڈ اکنامک فورم کے انٹرنیشنل میڈیا کونسل کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان دنیا بھر سے آئے میڈیا مالکان اور سینئر صحافیوں سے بھی خطاب کریں گے۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم پاکستان کے وژن اور معیشت ، امن و استحکام کے حوالے سے حاصل کی گئی کامیابیوں کا ذکرکریں گے۔ وہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو بھی پورے زورو شور کے ساتھ اٹھائیں گے۔