شیخ رشید پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے، صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیں گے
شیخ رشید پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے، صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیں گے

سندھ ہائیکورٹ۔آٹے کے بحران پر شیخ رشید اور دیگر کو نوٹس جاری

سندھ ہائیکورٹ میں ملک میں آٹے ،گندم کے بحران،اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی سے متعلق کیس میں پرنسپل سیکریٹری وزیراعظم ،خسرو بختیاراور وزیر ریلوے شیخ رشید اوردیگرکو نوٹسز جاری کردیے،عدالت نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

ندھ ہائیکورٹ میں ملک میں آٹے،گندم کے بحران،اسمگلنگ اورذخیرہ اندوزی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، درخواست میں پرنسپل سیکریٹری وزیراعظم ،خسرو بختیاراور وزیرریلوے شیخ رشید اوردیگر کو فریق بنایا گیا تھا،عدالت نے درخواستگزار سے استفسارکیاکہ آپ نے شیخ رشید کو فریق کیوں بنایا؟۔

درخواست گزار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے بیان دیاہے کہ غریب نومبر اور دسمبر میں روٹی زیادہ کھاتے ہیں ،جسٹس محمد علی مظہر نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آٹا بحران پرآپ لوگ کیا کررہے ہیں؟۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ بحران پورے ملک میں ہے سندھ حکومت قابو پانے کی کوشش کررہی ہے،عدالت نے کہا کہ بین الصوبائی ترسیل پابندی کیوں نہیں لگاتے؟۔

عدالت نے ملک میں آٹے،گندم کے بحران پر پرنسپل سیکریٹری وزیراعظم ،خسرو بختیاراور وزیرریلوے شیخ رشید کو نوٹس جاری کردیے،عدالت نے سیکریٹری خزانہ چیف سیکریٹری ،ڈی جی نیب سندھ،چیئرمین صوبائی اینٹی کرپشن اوردیگرکو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے صوبائی اوروفاقی حکومت سے 7 فروری تک جواب طلب کرلیا۔