شہبازشریف نے فواد حسن فواد کی ضمانت خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ کا بے پناہ شکرادا کرتے ہیں کہ ایک اور بے گناہ کوآج انصاف ملاہے ، بہت افسوس ہے کہ ایسے اچھے اورلائق افسرکو ناحق قیدو بند کا سامنا کرنا پڑا۔
شہبازشریف کا کہناتھا کہ فواد حسن فواد کو غیر منصفانہ اور نا مساعد حالات کادانستہ شکار کیا گیا لیکن وہ جراتمندی سے ثابت قدم رہے ، فخر ہے کہ فواد حسن فواد نے ضمیر پر سودے بازی کی بجائے سختیاں اور مشکلات جھیلنے کو ترجیح دی ۔
یاد رہے کہ کچھ دیر قبل لاہورہائیکورٹ نے اثاثہ جات کیس نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
لاہورہائیکورٹ میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتارسابق پرنسپل سیکرٹری فوادحسن فواد کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔
وکیل فواد حسن فواد نے کہاکہ سابق پرنسپل سیکرٹری کو 2018 میں گرفتارکیاگیامابھی تک فردجرم عائدنہیں ہوئی،تفتیش میں اربوں کی جائیدادکا الزام لگایا گیا جبکہ ریفرنس میں 108 ملین کاالزام عائد کیا گیا۔