چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کشمیرکاز کیلیے ہر ممکن حمایت جاری رکھے گی۔
آزاد کشمیرکے صدرسردار مسعود خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کے دوران لائن آف کنٹرول اور مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف نے صدر آزاد کشمیر سے کہا کہ پاک فوج کشمیر کازکیلیے ہرممکن حمایت جاری رکھے گی۔