ملاقات میں فیصلہ ہواکہ امریکا کا ایک تجارتی وفدپاکستان آئے گا۔فائل فوٹو
ملاقات میں فیصلہ ہواکہ امریکا کا ایک تجارتی وفدپاکستان آئے گا۔فائل فوٹو

صدر ٹرمپ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ڈیووس کے حوالے سے اہم بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اورامریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ملاقات مفید رہی، صدرٹرمپ نے یقین دہانی کرائی ہے وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کا ایشو بھی اٹھایا،وزیراعظم نے صدرٹرمپ سے ایف اے ٹی ایف پر سپورٹ کاکہا،وزیر خارجہ نے کہا کہ ملاقات میں فیصلہ ہواکہ امریکا کا ایک تجارتی وفدپاکستان آئے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم نے کشمیر کی صورتحال کاخاکہ صدرٹرمپ کے سامنے رکھا،ٹرمپ نے یقین دلایا وہ کشمیرکے مسئلے پربات کریں گے،صدرٹرمپ نے کہا کہ کشمیرکامسئلہ حل ہوناچاہیے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں عمران خان کو پسند کرتا ہوں،وزیراعظم نے صدرٹرمپ کوایران کے معاملے پرتشویش سے آگاہ کیا،ایران کے مسئلے سے جومضراثراب پاکستان پر پڑتے ہیں صدرٹرمپ سے ان پر بھی بات ہوئی۔