گندم بحران کے اسباب جاننے کیلیے ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی،اسپیشل ٹیم بحران میں ملوث مافیا اور ذمے داروں کا تعین کرے گی۔
ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے خصوصی ٹیم کے سربراہ مقرر جبکہ 2 اسسٹنٹ ڈائریکٹرزاوردیگرعملہ بھی ٹیم کا حصہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق خصوصی ٹیم گندم اور آٹے کے بحران میں ملوث مافیا اور ذمے داروں کی نشاندہی کرے گی، بحران میں ملوث سرکاری ملازمین اورحکومتی شخصیات بھی بے نقاب ہوں گی۔
فلورملزمالکان نے کتنی گندم خریدی، کتنا آٹا بنایا، گندم کی مجموعی پیداوار کتنی ہوئی، اوپن مارکیٹ سے گندم کن کن افراد نے خریدی، تمام معاملات کی رپورٹ تیارکرکے اعلیٰ حکام کو بھجوائی جائے گی۔
ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم رپورٹ میں گندم اور آٹے کے بحران پر فوری قابو پانے کے لیے تجاویز بھی دے گی۔