آمنہ ہاشمی کے بینک ٹرانزیکشن کروڑوں روپے میں تھی۔فائل فوٹو
آمنہ ہاشمی کے بینک ٹرانزیکشن کروڑوں روپے میں تھی۔فائل فوٹو

شیخ رشید ڈوبتے جہاز کا پہلا چوہا ہوگا۔جاوید ہاشمی

سینِئرسیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پنجاب حکومت کے خلاف مرکزکے وزیرکھل کربیان دے رہے ہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈوبتے جہاز میں چوہے ہوتے ہیں اورشیخ رشید ڈوبتے جہاز کا پہلا چوہا ہوگا جو وزارت چھوڑ دے گا۔

مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ مینجمنٹ کی صورت حال سے پورا ملک بہت بڑے بحران کی لیپٹ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ کا بحران بڑا واضح ہو گیا ہے اورہروزیردوسرے وزیر سے کھل کر جنگ کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی لانے والی پارٹی میں کابینہ اراکین ایک دوسرے سے جنگ لڑ رہے ہیں، شپنگ کا وزیر ٹی وی چینلز پر کہہ رہا ہے کہ گندم والا ایک اسکینڈل ہے۔

پی ٹی آئی کے سابق رہنما نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بھی اختلاف ہوتا رہتا ہے تاہم ایک عجیب وغریب قسم کا بحران ہے جو کبھی نہیں آیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ چار لاکھ ٹن گندم جو منگوائی جارہی ہے وہ کسانوں کو بھوکا مارنے کی سازش ہے، یہ پیسہ کمانے کا نہیں بلکہ صاف کرپشن کا معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا شوکت خانم کا تعلق سب جانتے ہیں اور شوکت خانم سے علیمہ خان کا تعلق بھی چھپائے نہیں چھپتا۔