چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 873 ہو گئی۔فائل فوٹو
چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 873 ہو گئی۔فائل فوٹو

کورونا وائرس۔چینی ایئرلائنز کی سروس معطل کردی گئی

کورونا وائرس کے چین سے پاکستان میں منتقل ہونے کے خدشے کے پیش نظر چائنہ سدرن ائیرلائن کی پروازیں عارضی طورپربند کردی گئیں۔

کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے چیف آپریٹنگ آفیسرلاہورائیرپورٹ چوہدری نذیرکی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں میو ہسپتال کے ایک ڈاکٹر کو فوکل پرسن نامزد کیا گیا۔

اجلاس میں طے پایا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلیے ائیرپورٹ پر قائم کاؤ نٹرز پر ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف موجود رہے گا، ان کاؤ نٹرز پر تھرمل گن اور تھرمل سکینرز کے ذریعے چین سے آنیوالے تمام مسافروں کا چیک اَپ کیا جائے گا۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ دیگر ممالک کی چین سے ہو کرآنے والی پروازوں کے مسافروں کا بھی ائیرپورٹ پر معائنہ ہوگا۔کورونا وائرس کے پاکستان منتقل ہونے کے خدشے کے پیش نظر چائنا سدرن کی سروس 30 جنوری تک بند کر دی گئی ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا کا کہنا ہے کہ وائرس کی پاکستان میں تشخیص کی سہولت نہیں،رپورٹ ہونیوالے مشتبہ کیسز کے سیمپلزبین الاقوامی لیبارٹریز بھیجے جائیں گے۔

ڈاکٹر ظفر نے کہا ہے کہ چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس کی پاکستان میں تشخیص کی سہولت نہیں، رپورٹ ہونیوالے مشتبہ کیسز کے سیمپلزعالمی ادارہ صحت کے تعاون سے چین، ہانگ کانگ اور ہالینڈ میں قائم لیبارٹریوں میں بھیجے جائیں گے۔