پولیس نےنوجوان کے والد کو حراست میں لے لیا۔فائل فوٹو
پولیس نےنوجوان کے والد کو حراست میں لے لیا۔فائل فوٹو

سرمنڈوانے پر بیٹے نے والد کے خلاف پرچہ کٹوا دیا

فیصل آباد میں سرمنڈوانے پر بیٹے نے والد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

نوجوان نے الزام لگایا ہے کہ ان کے والد نے گھر سے رقم چوری کرنے کے شبہ میں اس کا سر منڈوایا ہے۔پولیس نےنوجوان کے والد کو حراست میں لے لیا۔

نوجوان کے والد نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ میرے گھر سے رقم چوری ہوئی، بیٹے اوراس کے دوست پر شک تھا۔

مذکورہ نوجوان کےوالد نے کہا کہ رقم چوری ہونے کے بعد دونوں گھر سے فرار تھے۔نوجوان کے والد نے کہا کہ دونوں دوست تین دن شہر سے باہر رہے اور رقم خرچ کردی۔