غریب عوام کیلیے دو وقت کی روٹی بھی مشکل ہدف بن گئی ہے۔فائل فوٹو
غریب عوام کیلیے دو وقت کی روٹی بھی مشکل ہدف بن گئی ہے۔فائل فوٹو

مہنگائی کے ستائے شہریوں نےعمران خان کا علامتی جنازہ پڑھا دیا

سوشل میڈیا پر پشاورکے ایک علاقے میں نماز جنازہ پڑھائے جانے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں درجنوں افراد ایک میت کے گرد جمع ہیں ، یہ علامتی جنازہ عمران خان کا ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ لکڑی کا ایک عارضی سا تابوت تیارکیاگیا ہے جس میں عمران خان کی تصویر والا بینر رکھا گیاہے ۔

ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں ہیں اورآٹے کی قیمت تو ایک دم اتنی زیادہ بڑھ گئی ہے کہ غریب عوام کیلئے دو وقت کی روٹی بھی مشکل ہدف بن گئی ہے اور عوام مختلف طریقوں سے حکومت پر اپنا غصہ نکالتے ہوئے دکھائی بھی دیتے ہیں ۔

 

حکومت کی جانب سے مسلسل یہ یقین دہانی کروائی جارہی ہے کہ مہنگائی کو کم کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں لیکن تاحال اس کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ پا رہے ہیں ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کرپشن میں اضافے کی نوید بھی سنا دی ہے تاہم حکومت نے اسے مسترد کرتے ہوئے ن لیگی ایجنڈا قرار دیاہے ۔

https://www.facebook.com/RafiqKhanYousafzaiOfficials/videos/152909702800399/