اہم عوامی مقامات پر بھارتی ظلم وبربریت کے پوسٹرآویزاںکردیے گئے۔فائل فوٹو
اہم عوامی مقامات پر بھارتی ظلم وبربریت کے پوسٹرآویزاںکردیے گئے۔فائل فوٹو

بھارتی کے یوم جمہوریہ پر بنگلہ دیش میں بھی احتجاج

مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کا71 واں یوم جمہوریہ ’یوم سیاہ‘ کے طورپرمنا رہے ہیں وہیں بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکامیں بھارت مخالف احتجاج کیا جارہا ہے،بنگلہ دیش کے اہم اورنمایاں عوامی مقامات پر بھارتی ظلم و بربریت کے پوسٹر آویزاں کردیے گئے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی کے یوم جمہوریہ پر بنگلہ دیش میں بھی عوام سڑکوں پرنکل آئے، بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں مقبوضہ کشمیر میں مظالم اورانسانی حقوق کی پامالیوں کےخلاف احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں،اہم عوامی مقامات پر بھارتی ظلم وبربریت کے پوسٹرآویزاںکردیئے گئے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کا 71 واں یوم جمہوریہ ’یوم سیاہ‘ کے طور پرمنا رہے ہیں۔قبوضہ وادی میں مودی سرکارنے گزشتہ پانچ ماہ سے غیر جمہوری اقدامات کے بعد ظلم کی انتہا کررکھی ہے جبکہ کشمیر میں زندگی سسک رہی ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلانے والے بھارت کا حقیقی چہرہ انتہائی خوفناک اور بھیانک ہے۔ بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر پوری وادی فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہے۔قابض فوج نے جگہ جگہ محاصرہ کیا ہوا ہے تو ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔

کشمیریوں کے احتجاج کے پیش نظر سخت چیکنگ کے ساتھ شہر کی فضائی نگرانی بھی ہو رہی ہے جبکہ بے گناہ نوجوانوں کو غائب اورانہیں شہید کرنے کا بھی سلسلہ جاری ہے۔یوم جمہوریہ کے موقع پر بے خوف کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں جبکہ صرف مقبوضہ کشمیر کی بات نہیں۔

متنازع شہریت کے قانون نے بھارت کو تقسیم کر دیا ہے ،جگہ جگہ اس قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے۔مسلمانوں کے علاوہ دنیا بھر میں بسنے والے سکھ بھی بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔