ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن میں اضافہ نہیں ہوا اورموجودہ حکومت کے بدعنوانی کےخلاف اقدامات قابل ستائش ہیں۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان میں کرپشن رپورٹ سے متعلق وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ جس میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے چیئرمین سہیل مظفر نے کہا ہے کہ انڈیکس میں شامل ڈیٹا ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہاکہ رپورٹ میں 13 مختلف ذرائع کے اعداد و شمار شامل ہوتے ہیں، پاکستان کا اسکور کم ہونا یہ ظاہر نہیں کرتا کہ کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کااسٹینڈرڈ مارجن بدستور 2.46 ہے۔
سہیل مظفر نے کہا ہے کہ رپورٹ کے لیے ڈیٹا 2015 سے2017 تک لیا گیا،2019 کا ڈیٹا رواں سال جاری کیا جائے گا، حکومت کے بدعنوانی کے خلاف اقدامات قابل ستائش ہیں۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت میں نیب کی کارکردگی بہترہوئی ہے، کچھ اخبارات اور سیاستدانوں نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کوغلط بیان کیا۔