میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو
میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو

اشرف غنی کا بیان اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے افغان صدر اشرف غنی کوآئینہ دکھادیا۔پی ٹی ایم سربراہ پشتین کی گرفتاری پرٹسوے بہانے والے افغان صدرکوعالمی اصول بھی یاددلا تے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاافغان صدراشرف غنی کا بیان پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ افغان قیادت کو ایسے بیانات سے پہلے بین الاقوامی تعلقات میں عدم مداخلت کے اصولوں کو پیش نظر رکھنا چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرکیے گئے سلسلہ وار ٹویٹس میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ’پاکستان کی بہادر مسلح افواج اورعوام نے اپنے لہو سے سے امن کے دیے روشن کیے ہیں۔ شر پسند کوامن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔شرپسندوں کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان خود مختار ریاست ہے۔آئین پاکستان سے منحرف عناصر کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کرنا پاکستان کا قانون ہے۔ کسی اور ملک کا دوسرے ملک میں قانون کی بالادستی کے خلاف بات کرنا سفارتی تقاضوں کے منافی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی ایم سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری پر انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کے حامل ملک افغانستان کے صدراشرف غنی کو تشویش لاحق ہوگئی تھی۔

اپنے پیغام میں اشرف غنی کا کہنا تھا کہ انہیں منظور پشتین اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری پر سخت تشویش ہے، وہ اس معاملے میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے ظاہر کیے گئے تحفظات کی پرزور تائید کرتے ہیں اور منظور پشتین کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

افغان صدراشرف غنی کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارا خطہ شدت پسندوں اور دہشتگردکے ظلم کا شکار ہے، ایسے میں خطے کی حکومتوں کو انصاف کیلیے پرامن تحریکوں کی بھرپور حمایت کرنی چاہیے، اوران کے خلاف تشدد اور طاقت کے استعمال سے گریزکرنا چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس طرح کی پر امن تحریکوں کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔