آئی جی سندھ کلیم امام نے اپنے تبادلے کی خبروں کی تردید کردی۔
یوم شہداکی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ کلیم امام نے کہا کہ میرا تبادلہ اتنا آسانی سے ہونے والا نہیں ۔میں کہیں نہیں جارہا،میں جب جائوں گا تو اپنی مرضی اورمقدرسے، کسی بڑی اور نئے مرحلے کی جگہ پر جائوں گا۔اگرمیرا تبادلہ کیا بھی سہی تو ہاتھی سوا لاکھ کا ہی رہوں گا،یہ غلط فہمی پھیلائی گئی کہ یہ افتتاحی نہیں بلکہ الوداعی پارٹی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے تبادلے کے حوالے سے سازش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ میرا تبادلہ ہورہا ہے اور میں جارہاہوں۔اس پارٹی کو الوداعی پارٹی قرار دینے والے پولیس کا خرچ بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔
یاد رہے گزشتہ روز کچھ ایسی خبریں بھی گردش کرتی رہی ہیں جن میں کہاگیا کہ وزیراعظم کے دورہ کراچی کے دوران حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں اور آئی جی سندھ کلیم امام کا تبادلہ کیاجارہاہے۔