محسن داوڑ،علی وزیراورسابق سینیٹرافراسیاب خٹک احتجاج کی قیادت کر رہے تھے۔فائل فوٹو
محسن داوڑ،علی وزیراورسابق سینیٹرافراسیاب خٹک احتجاج کی قیادت کر رہے تھے۔فائل فوٹو

محسن داوڑ اورعلی وزیرکو بھی گرفتارکرلیاگیا

پولیس نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم ) کے سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے ایم این ایز محسن داوڑ اورعلی وزیرکو بھی گرفتارکرلیا۔

2 روز قبل پولیس نے پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کو پشاور سے گرفتارکیا تھا جنہیں گزشتہ روز 14 روزہ ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا ہے، انہیں ڈیرہ اسماعیل خان میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

منگل کے روز منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر پی ٹی ایم کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس کی قیادت پی ٹی ایم کے ایم این ایزمحسن داوڑ،علی وزیراورسابق سینیٹرافراسیاب خٹک کر رہے تھے۔

پولیس نے تینوں رہنماﺅں کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے تینوں رہنماﺅں کے علاوہ خاتون رہنما بشریٰ گوہر سمیت دیگر کارکنوں کو بھی گرفتارکیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی محسن داوڑ اورعلی وزیرکئی ماہ جیل میں رہ چکے ہیں۔