نئے آئی جی کی تعیناتی پر حکومت سندھ اور وفاق کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔فائل فوٹو
نئے آئی جی کی تعیناتی پر حکومت سندھ اور وفاق کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان سے آئی جی سندھ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے آئی جی سندھ پولیس کو وفاق میں اہم ذمے داریاں دینے کا عندیہ دیدیا،کلیم امام کو سیکریٹری نارکوٹکس کنٹرول لگائے جانے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آئی جی سندھ کلیم امام نے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی،ملاقات میں سندھ کے امن وامان پر بات چیت ہوئی۔

ذرائع کاکہناہے کہ آئی جی سندھ نے اپنے اوپر لگے الزامات پر وزیراعظم کو بریفنگ دی،ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ نے صوبائی حکومت کے افراد کیخلاف ہونے والی کارروائی سے متعلق آگاہ کیا،آئی جی سندھ کاکہنا ہے کہ کابینہ ارکان کیخلاف کارروائی کی توسندھ حکومت میرے خلاف ہو گئی ۔

کلیم امام نے کہا کہ اپناکام نیک نیتی سے کیا میراٹریک ریکارڈ سب کے سامنے ہے ،میں نے کبھی ذاتیات کو میرٹ پر ترجیح نہیں دی،انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کا ملازم ہوں آئین کے مطابق کام کرنے کا پابند ہوں،حکومت پاکستان جہاں چاہے تعینات کرے مجھے کوئی اعتراض نہیں ۔