اسلام آبادہائیکورٹ نے وزارت مواصلات کا ایکسل لوڈقانون پرعمل درآمدملتوی کرنے کاحکم کالعدم قراردیدیا،وزیراعظم کی جانب سے ایم 9موٹروے پرایکسل لوڈپرعمل درآمدروکنے کاحکم بھی کالعدم قراردیدیاگیا،عدالت نے موٹروے اورنیشنل ہائی وے پرسیفٹی آرڈیننس 2000پرعمل درآمدکاحکم دیدیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کافیصلہ سنایا،عدالت نے کہاہے کہ نیشنل ہائی وے سیفٹی آرڈیننس 2000میں درج ایکسل لوڈپرعمل درآمدکیاجائے۔
عدالت کاکہنا ہے کہ نیشنل ہائی وے اورموٹروے پرایکسل لوڈ لمٹ سے زائد گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے،موٹروے اورنیشنل ہائی وے پر لوڈ کا وزن کرنے کیلئے سٹیشن قائم کئے جائیں۔
اسلام آبادہائیکورٹ نے کہا کہ ایکسل لوڈ رولز2000 پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے،عدالت نے کہا کہ وکیل کاشف ملک کی جانب سے کیس میں بہترین معاونت کو سراہتے ہیں۔