دونوں وزراکو ان کی سابقہ وزراتوں پر واپس بحال کیاجائے گا۔فائل فوٹو
دونوں وزراکو ان کی سابقہ وزراتوں پر واپس بحال کیاجائے گا۔فائل فوٹو

عاطف خان اور شہرام ترکئی کی صوبائی کابینہ میں واپسی کا عندیہ

وزیراعظم عمران خان سے خیبرپختونخوا کے برطرف وزراعاطف خان اور شہرام ترکئی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ۔

ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وزیراعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے عاطف خان اور شہرام ترکئی پر پارٹی معاملات میڈیا میں لے جانے پر برہمی کا اظہارکیا۔اس موقع پرعاطف خان اور شہرام ترکئی نے بھی خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان کے خلاف چارج شیٹ پیش کردی۔

ذرائع کے مطابق دونوں برطرف وزرانے بال وزیراعظم کے کوٹ میں اچھالتے ہوئے کہاکہ اب جو بھی آپ کا فیصہ ہوگا، ہم سرتسلیم خم کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے سابق صوبائی وزراعاطف خان اور شہرام ترکئی کی صوبائی کابینہ میں واپسی کا عندیہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق برطرف کیے گئے دونوں وزراکو ان کی سابقہ وزراتوں پر واپس بحال کیاجائے گا۔

یاد رہے کہ برطرف وزرا میں صوبہ کی وزارت اعلیٰ کے سابق مضبوط امیدوار سینئر وزیرعاطف خان، وزیر صحت شہرام ترکئی اور وزیر مال شکیل احمد خان شامل ہیں۔

صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے تصدیق کرتے بتایا ہے کہ گروپ بندی اوروزیراعلیٰ کیخلاف بغاوت میں ملوث پارٹی کے7ارکان اسمبلی کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

3وزرا کی برطرفی کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کوہدایت کی تھی کہ دیگر صوبائی وزرا کی کارکردگی کاجائزہ لیں اورکابینہ ارکان کی ایک رپورٹ وزیراعظم کے سامنے بھی پیش کی جائے۔

عمران خان نے محمود خان کو واضح الفاظ میں ہدایت کی ہے کہ صوبائی وزرا ذمے داری سے حکومتی امورسرانجام دیں اور پارٹی نظم وضبط پرسمجھوتہ نہ کیا جائے۔