نئے آئی جی کی تعیناتی پر حکومت سندھ اور وفاق کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔فائل فوٹو
نئے آئی جی کی تعیناتی پر حکومت سندھ اور وفاق کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔فائل فوٹو

گورنر سندھ سے مشاورت کے بغیر آئی جی تبدیل نہیں ہوگا۔وفاق

وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ گورنر سندھ سے مشاورت کے بغیر صوبے میں آئی جی تبدیل نہیں ہوگا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نئے آئی جی کی تعیناتی پر حکومت سندھ اور وفاق کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ سندھ کابینہ نے 15 جنوری کو آئی جی کلیم امام کو ہٹانے کی منظوری دی تھی جبکہ صوبے میں قائم مقام آئی جی پولیس تعینات کرنے کی درخواست پہلے ہی مسترد کی جاچکی ہے۔

گزشتہ روز حکومت سندھ نے اعلان کیا تھا کہ وفاق کو آئی جی سندھ کےلیے جو پانچ نام بھجوائے گئے تھے ان ہی میں سے عہدے کےلیے انتخاب کیا جائے۔ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ مزید کسی نام پر اب گورنر سندھ سے مشاورت نہیں ہوگی۔