سہ ملکی سیریز: انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دے دیا
انگلش ٹیم کی جانب سے بین ڈکٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 105 رنز بنائے
فوٹو سوشل میڈیا
لاہور: سہ ملکی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلیے 242 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونی والے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 241 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔
انگلش ٹیم کی جانب سے بین ڈکٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 105 رنز بنائے، جبکہ سیم کرن 42 اور گس ایٹکنسن 36 رنز بنا کر نمایاں رہے، ول جیکس 13 اور جیمی اوورٹن 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عرفات منہاس اور رضا اللہ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے آج کا میچ پنک ڈے سے منسوب کیا گیا ہے، جس کے تحت قومی ٹیم گلابی کٹ پہن کر میدان میں اتری ہے۔
پاکستان ٹرائی سیریز میں اپنے دونوں میچز جیت چکا ہے جبکہ تیسرا میچ جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔