شہباز شریف کے خلاف مقدمہ پاکستان میں احتساب عدالت میں چل رہاہے ۔فائل فوٹو
شہباز شریف کے خلاف مقدمہ پاکستان میں احتساب عدالت میں چل رہاہے ۔فائل فوٹو

چوہدری شوگر ملز بہت بڑا کارپوریٹ فراڈ ہے۔شہزاد اکبر

شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ چوہدری شوگر ملز بہت بڑا کارپوریٹ فراڈ ہے، منی لانڈرنگ کیلیے استعمال کی گئی، شیڈرن جرسی کمپنی بنا کر15 ملین ڈالر قرض لیا گیا۔

معاون خصوصبی برائے احتساب شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف نے جب شوگر ملز لگائی تو 13 لاکھ کے اثاثے ظاہر کیے، شیڈرن جرسی کے نام سے آف شور کمپنی بنائی گئی۔

آف شور میں آنیوالی 8 کمپنیوں اور شیڈرن جرسی کا پتہ ایک ہی ہے، اس کمپنی کے ذریعے مشینری خریدنے کا دعویٰ بھی کیا گیا، چودھری شوگر ملز کیلیے 80 ملین قرض لیا گیا، پنجاب کارپٹ کمپنی نے بھی شریف خاندان کو قرض دیا، پنجاب کارپٹ نے 65 ملین قرض شریف خاندان کو دیا۔

شہزاد اکبرکا کہنا تھا چودھری شوگر ملز بہت بڑا کارپوریٹ فراڈ ہے، قاضی فیملی کے نام سے پاکستان میں اکاؤنٹ کھولے گئے، سب سے زیادہ ایشو مریم نوازکا ہے، شیئرز پہلے نواز شریف پھرمریم نواز کے نام منتقل ہوتے ہیں، سلمان شہباز سے پہلے سارا کام اسحاق ڈار کرتے تھے، چوہدری شوگر ملز کے اثاثے ساڑھے 6 ارب ہیں۔

معاون خصوصی برائے احتساب شہزاداکبر نے کہا کہ قانون کا احترام ہے ورنہ ہوٹل میں سارے کرپٹ لوگوں کو بند کرکے پیسے وصول کرلیتے۔