ایسے کرکٹرزجو اہلیت کے معیار پر پورا اترتے ہیں ان کےساتھ ناانصافی دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے، سربراہ پی سی بی کرکٹ کمیٹی
ایسے کرکٹرزجو اہلیت کے معیار پر پورا اترتے ہیں ان کےساتھ ناانصافی دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے، سربراہ پی سی بی کرکٹ کمیٹی

اقبال قاسم پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مقرر

سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کا سربراہ مقررکردیا گیا،عمرگل اور علی نقوی بھی کمیٹی کے اراکین میں شامل ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 50 ٹیسٹ اور15 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے اقبال قاسم کو کرکٹ کمیٹی کا سربراہ مقررکردیا ہے جبکہ سابق فاسٹ بولرعمرگل اور سابق ٹیسٹ کرکٹرعلی نقوی کو بھی کرکٹ کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

سابق کپتان وسیم اکرم اورچیف سلیکٹر ویمن کرکٹ ٹیم عروج ممتازکو کمیٹی میں برقراررکھا گیا ہے اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان ، ڈائریکٹرانٹرنیشنل ذاکر خان کمیٹی میں ممبرکی حیثیت سے شامل ہیں۔دوسری جانب ڈائریکٹر ڈومیسٹک ہارون رشید اورڈائریکٹراکیڈمیز مدثر نذراب کمیٹی کا حصہ نہیں۔

کمیٹی کی ذمے داری کرکٹ کے امورپرتجاویز تیارکرکے چیئرمین پی سی بی کے سپرد کرنا ہے۔چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ کرکٹ کمیٹی مکمل آزاد ہے، بہتری کےلیے مشورے دے گی ، کمیٹی کے چیئرمین اقبال قاسم کا کہنا ہے کہ وہ اہم ذمے داری دینے پر پی سی بی کے مشکور ہیں۔