وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ کراچی میں ریلوے کی زمین واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے،کے سی آر کےلئے38کنال زمین واگزار کرالی ہے،5کنال اراضی واگزار کرانے کےلئے کل سندھ حکومت سے بات کریں گے، خواہش ہے سندھ حکومت سے بھروپور تعاون کریں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ سندھ حکومت کو ریلوے کی زمین دینے کےلئے تیار ہیں،کے سی آر کےلئے38کنال زمین واگزار کرالی ہے،5کنال اراضی واگزار کرانے کےلئے کل سندھ حکومت سے بات کریں گے، خواہش ہے سندھ حکومت سے بھروپور تعاون کریں۔
شیخ رشید کاکہنا ہے کہ کراچی میں ریلوے کی زمین واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے،لاہورسے ذمہ داران افسران کوکراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،حیدرآباد کی ورکشاپ کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وفاقی وزیر نے کہا کہ افغان ٹریڈ ٹرین چلنے سے سمگلنگ کی روک تھام ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس مزید نئی ٹرینیں چلانے کی گنجائش نہیں،کراچی کو اس کے شایان شان افسران دیں گے،اہل افسران ریلوے میں کام کررہے ہیں،18ماہ میں کسی کو فریٹ ٹرین نہیں دی۔
وفاقی وزیرکاکہناتھا کہ ایم کیو ایم کا علم نہیں،مرادعلی شاہ سے ملنے آیاہوں،کرونا وائرس پاکستان کےلئے بھی بہت بڑا امتحان ہے، کرونا وائرس سے پاکستان کی معیشت پر بہت فرق پڑے گا۔
واضع رہے کہ سپریم کورٹ نے کے سی آر پر12فروری کی مہلت دی ہے،عدالت نے اس سلسلے میں سندھ حکومت سے بات کرنے کی ہدایت کی ہے.