قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس داخل کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے۔فائل فوٹو
قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس داخل کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے۔فائل فوٹو

بی این پی کا حکومتی مذاکراتی ٹیم پرتحفظات کا اظہار

بی این پی مینگل نے اتحادیوں سے مذاکرات کے لیے قائم حکومتی مذکراتی ٹیم پر تحفظات کا اظہارکردیا ہے۔

سیکريٹری جنرل بی این پی مینگل سینیٹر جہانزیب جمالدینی نے اتحادیوں سے مذاکرات کے لیے قائم نئی حکومتی مذکراتی ٹیم پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیرترین، پرویزخٹک، ارباب شہزاد پرمشتمل پرانی ٹیم مذکرات کرے، نئی ٹیم کو کچھ علم نہیں لہذا مذاکرات وقت کا ضیاع ہوں گے۔

سینیٹرجہانزیب جمالدینی نے کہا کہ حکومت کے قیام کے وقت سے جہانگیرترین، ارباب شہزاد اور پرویزخٹک مذکرات کررہے ہیں، نئی مذکراتی ٹیم قبول نہیں، حکومت ٹیم تبدیل کرے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں اتحادیوں سے مذکرات کے ليے نئی مذکراتی ٹیمیں تشکیل دی تھی۔