مولانا فضل الرحمن کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی ہے۔فائل فوٹو
مولانا فضل الرحمن کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی ہے۔فائل فوٹو

مدارس کےخلاف معاہدہ نہیں مانیں گے۔مولانا فضل الرحمن

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اگر مدارس کے حوالے سے معاہدہ ان کے مستقبل کے خلاف لگا تو نہیں مانیں گے۔

مولانا فضل الرحمن نے تحفظ مدارس کنونشن سے خطاب کے دوران کہا کہ آج ہمارے حکمرانوں کو یہ فکر ہے کہ پاکستان کے دینی مدارس میں جو علم دیا جاتا ہے وہ طلبہ قومی دہرے سے باہر رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 1857 سے پہلے مدرسے اوراسکول میں کوئی فرق نہیں تھا، دوسرے بڑے ممالک میں تعلیم پر تقسیم نہیں یہ انگریزوں کی سازش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں اگر کوئی مدارس کی بات کرتا ہے تو اسے سازشیں کہتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آج کل پاکستان میں سیاست کو کوئی اہمیت حاصل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس سے فارغ طلبہ کے بارےمیں اچھا تاثر نہیں دیا جاتا، کہا جاتا ہے کہ ان کا کوئی سیاست سے کام نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نصاب میں تقسیم انگریز کی پیدا کردہ ہے تاہم پاکستان کو بنے 70 سال ہوگئے تاہم یہ تقسیم ختم نہ کی جاسکی۔

جے یو آئی (ف) سربراہ نے کہا کہ آج امریکہ کی اسٹیبلشمنٹ چاہتی  ہے کے مدارس کو ختم کیا جائے، مدارس کے نصاب پرالزامات لگائے جاتے ہے۔