محمد فاروق کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد نجی اسپتال میں وینٹی لیٹرپرتھے۔فائل فوٹو
محمد فاروق کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد نجی اسپتال میں وینٹی لیٹرپرتھے۔فائل فوٹو

ڈاکٹرنے نرس پر تھپڑوں کی بارش کردی

ڈاکٹر کو اس کے فرائض کی بجا آوری یاد دلانا اسٹاف نرس کو مہنگا پڑ گیا۔ ڈاکٹر نے تمام قواعد و ضوابط بالائے طاق رکھتے ہوئے نرسنگ دفتر میں داخل ہو کر نرس پر تھپڑوں کی بارش کردی۔ ہسپتال انتظامیہ نے صورتحال کا نوٹس لینے کی بجائے چپ سادھ لی۔

نجی ٹی وی کے مطابق جھنگ کے علاقے شورکورٹ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جب سٹاف نرس نے ایک مریض کی خراب طبیعت کی نشاندہی کرتے ہوئے ڈاکٹر صفدر سے وارڈ کا وزٹ کرنے کے لیے کہا تو وہ آپے سے باہر ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر صفدر نے نہ صرف وارڈ کا وزٹ کرنے سے انکار کیا بلکہ نرسنگ دفتر میں داخل ہو کر روبینہ نامی نرس پر تھپڑوں کی بارش کردی۔افسوسناک امرہے کہ ڈاکٹر صفدراس غیرانسانی فعل کی انجام دہی پر شرمندگی محسوس کرنے کے بجائے دفتر سے سینہ تان کر نکلتا ہے کہ جیسے اس نے کوئی بڑی فتح حاصل کی ہو۔

ایم ایس ہسپتال کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرصفدر کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کے لیے رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھیج دی ہے۔