ابھی تک حکومت کے ساتھ ڈیڈ لاک برقرار ہے۔فائل فوٹو
ابھی تک حکومت کے ساتھ ڈیڈ لاک برقرار ہے۔فائل فوٹو

چندروز میں مستقبل کا لائحہ عمل دیں گے۔ق لیگ

مسلم لیگ (ق )لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹرکامل علی آغا نے کہا ہے کہ عمران خان نے وعدے پورے نہ کیے تو انجام اچھا نہیں ہوگا، آخری حد تک کوشش ہوگی کہ اتحاد کو نبھائیں لیکن حکومت غیر سنجیدگی کا اظہار کر رہی ہے۔

مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما وفاقی وزیر ہاﺅسنگ طارق بشیر چیمہ کہتے ہیں کہ حکومت کے اتحادی ہیں لیکن ان کے غلط فیصلوں کی بھینٹ کیوں چڑھیں، پاکستان تحریک انصاف بڑی جماعت ہے ان کے سوچنے کا اندازالگ ہے،وہ اپنے غلط فیصلوں کی سزاپائیں ہم کیوں ان کے غلط فیصلوں کی بھینٹ چڑھیں۔

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق)لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹرکامل علی آغا نے اعلان کیا کہ ابھی تک حکومت کے ساتھ ڈیڈ لاک برقرار ہے،جہانگیر ترین کمیٹی کے فیصلوں پرعمل درآمد کے بغیرہم ایک قدم آگے نہیں چلیں گے،چند دن تک حکومت نہ مانی تو پارٹی اپنا آئندہ کے مستقبل کا لائحہ عمل بنائے گی۔