کیا ہمیں نہیں معلوم حکومتی اکاﺅنٹس میں کیا ہوتا ہے۔فائل فوٹو
کیا ہمیں نہیں معلوم حکومتی اکاﺅنٹس میں کیا ہوتا ہے۔فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے الہ دین پارک سے متصل اراضی کی لیز منسوخ کردی

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے الہ دین سے متصل اراضی کی منتقلی غیرقانونی قراردیدی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں الہ دین سے متصل زمین پر تعمیرات کے معاملے پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ بتائیں ،اس زمین کا مالک کون ہے۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ یہ زمین حسین ناصر لوتھاکے نام ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ بتائیں،یہ کس ملک کے شہری ہیں اورزمین کیسے دی گئی،کمشنر کراچی نے کہاکہ تعمیرات روک دی گئی ہیں ،چیف جسٹس نے برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ یہ بتائیں،ایک غیر ملکی کو زمین کس قانون کے تحت دی گئی۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ جب نیلامی ہی نہیں ہوئی توزمین کیسے کسی کو دیدی گئی ؟،کیا کسی اورملک میں آپ کو اس طرح زمین مل سکتی ہے۔عدالت نے زمین کی منتقلی سے متعلق سندھ حکومت کی کارروائی غیر قانونی قراردیدی،عدالت نے الہ دین پارک سے متصل اراضی کی لیز منسوخ کردی۔