جلسہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر کیا جائے گا، جلسے کے بعد پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی ہوگا
جلسہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر کیا جائے گا، جلسے کے بعد پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی ہوگا

کاغذات نامزدگی میں تضاد۔الیکشن کمیشن کی بلاول کو مکمل دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت

کاغذات نامزدگی اور سالانہ گوشواروں میں تضاد کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو کو مکمل دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن کے رکن پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ بلاول بھٹو کی جانب سے بیرسٹر شیرازالیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

انہوں نے دلائل دیے کہ بلاول بھٹو ملک سے باہر ہیں، دستاویزات جمع کرانے کے لیے مزید ایک ماہ کا وقت دیا جائے۔

الطاف ابراہیم قریشی کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کافی وقت دے چکے ہیں، مکمل دستاویزات جمع کرائیں، مزید ایک ماہ کا وقت نہیں دے سکتے۔الیکشن کمیشن نے سماعت دو مارچ تک ملتوی کردی۔